Jan ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • بحیرہ احمر میں امریکی مداخلت پر تنقید، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکہ میں اپنے اثر و نفوذ کی بدولت، امریکی حکومت کو جنگ میں براہ راست دخل دینے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یمن کی حکومت اپنے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے ضروری توانائی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی قومی اتحاد کی حکومت کی توانائی کا اصل راز یہ ہے کہ اس کو اپنے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے بحیرہ احمر میں بد امنی کے بارے ميں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ بحیرہ احمر میں بد امنی کب پھیلی اور کس کے لئے یہ علاقہ غیر محفوظ ہوا اور کیوں؟ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا کہ اس سوال کا واضح جواب یہ ہے کہ اس کا براہ راست تعلق غزہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب غزہ میں انسانی المیہ کو روکنے میں بین الاقوامی ادارے ناکام رہے تو یمن کی حکومت اور فوج نے اپنی انسانی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کا فیصلہ کیا اور واضح طور پر اعلان کیا کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے تمام بحری جہاز محفوظ ہيں سوائے اسرائيل سے تعلق رکھنے والے جہازوں کے۔
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اب جو یمن کے خلاف جارحیت ہوئی ہے تو اس جارحیت میں شرکت کرنے والے ملکوں کے مفادات بھی یمنی افواج کے نشانے پر آ سکتے ہيں۔

ٹیگس