صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کی سابق افسر: حزب اللہ اور یمنی فوج کی توانائیوں کا اعتراف
ایک صیہونی سیکوریٹی ماہر نے لبنان اور یمن پر امریکہ کے حملے کو لا حاصل بتایا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کی سابق افسر، بریگیڈیئر میری ایسین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت یمن اور حزب اللہ لبنان دونوں کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی طرح یمن کی فوج بھی ڈرون اور بیلسٹک میزائل جیسے جدید ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس کی یہ طاقت اتنی زیادہ ہے جو کسی حملے سے ختم نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزاحمتی محاذ کی حمایت کے لئے صنعا اور بیروت میں ہزاروں لوگوں کے سڑکوں پر مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو چیز حزب اللہ لبنان اور یمنی فوج کو امریکہ و اسرائيل کے خلاف جنگ کے لئے حوصلہ دیتی ہے وہ پوری عرب دنیا سے ملنے والی عوامی حمایت ہے۔
رایشمین یونیورسٹی کی اس پروفیسر نے کہا کہ اس وقت جو بھی اسرائيل کو نشانہ بنائے گا، عرب دنیا کی طرف سے اس کا حوصلہ بڑھایا جائے گا اور اس کی مقبولیت ميں اضافہ ہوگا۔