Jan ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے اسرائیل کے جاسوسی مراکز اور فوجی اڈوں پر یلغار کردی

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان کے ذریعہ اسرائیل کے جاسوسی مراکز اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس نے غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجی اجتماعات، فوجی اڈوں اور جاسوسی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی عوام کی حمایت میں حزب اللہ لبنان کے جیالوں نے جمعرات کے روز المطلہ فوجی اڈے کے اطراف میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے اجتماعات پر میزائل حملہ کیا۔

تحریک حزب اللہ کے بیان کے مطابق حزب اللہ  نے البغدادی اڈے پر اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر میزائل برسائے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے "کبری" کی بلندیوں میں واقع غاصب اسرائیلی حکومت کے جاسوسی مراکز کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں غاصب اسرائیلی حکومت  کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع میرون فوجی اڈہ، جسے ہفتے کے روز نشانہ بنایا گیا تھا، غاصب اسرائیل کے جاسوسی کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے۔

ٹیگس