نشر ہونے کی تاریخ 23/ 01/ 2024
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران، عراق کی سلامتی، اس کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت کا سب سے بڑا محافظ ہے اور یہ کہ اربیل میں ایرانی کارروائی عراق کے اقتدار اعلیٰ اور ارضی سالمیت کے خلاف نہیں ہے۔
پاکستان اور ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے سفیر جلد ہی اپنے اپنے سفارت خانے واپس آجائیں گے۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم نے اس ملک کی قومی سلامتی کمیٹی اور کابینہ کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر تاکید کی۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرنے کے لیے مشترکہ تعاون کو ضروری قرار دیا ہے۔
پاکستان کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سرحدی واقعات سے دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران پاکستان سرحد پر واقع ایک گاؤں کے غیر ایرانی شہریوں پر ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں سراوان کے ایک سرحدی علاقے پر آج صبح حملہ ہوا ہے اور تہران نے اس سلسلے میں پاکستان سے فوری وضاحت طلب کرلی ہے۔
ایران کے مقدس شھر قم میں آیت اللہ محسن نجفی کی یاد میں تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور ارضی سالمیت ایران کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔