پاکستان، بلوچستان میں بم دھماکہ، 11 ہلاک، متعدد زخمی
Feb ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان کے قریب بم دھماکے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: جمعہ کو ارنا کے نامہ نگار کے مطابق پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صوبہ بلوچستان کے علاقے "ہرنائی" میں آج ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف انتھک جدوجہد عزم ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب کان کنوں کو لے جانے والی ایک گاڑی ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے گزر رہی تھی۔ بلوچستان پولیس مطابق دھماکے نتیجے میں کان میں کم از کم 11 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ لبریشن آرمی کے نام سے مشہور علیحدگی پسند دہشت گرد گروپ سے وابستہ عناصر ماضی میں کئی بم دھماکوں اور خودکش کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔