ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک باضابطہ بیان کے تحت غزہ میں صیہونیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے آج غاصب صیہونی فوج کے دو مرکاوہ ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عراق اور اردن کے عوام نے غزہ اور لبنان کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کی مذمت میں صیہونیت مخالف مظاہرے کئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیکاراگوئہ نے غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لئے ہیں۔
لبنان کی تحریک استقامت نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی اڈوں اور فوجی مراکز کے خلاف بیس کارروائیاں انجام پانے کی خبر دی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے ایک بار پھر صیہونیوں کا یہ دعوی دوہرایا ہے کہ وہ نیل سے فرات تک ایک گریٹر اسرائیل تشکیل دے گا۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے رہائشی علاقوں پر صیہونی فوج کی فضائی جارحیت میں متعدد لبنانی شہری شہید و زخمی ہوگئے۔
نیوز ویب سائٹ الطریق نے غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر صہیونی بربریت کے بارے میں تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں غزہ میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کیا۔
غاصب صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے اسپتالوں کا رخ کیا اور تین اہم اسپتالوں کو خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔