Oct ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • مزید دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں برآمد

القاسم بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس کے مجاہدین کو سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے مزید دو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ  کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین کو علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دو اسرائیلی قیدیوں امیرام کوبر و ساہر باروخ کی لاشیں ملی ہیں۔ القسام بریگیڈ نے آج بتایا کہ یہ لاشیں گزشتہ روز ملی ہیں۔

القسام بریگیڈ نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ اسے ایک اور قیدی کی لاش ملی ہے لیکن اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس کی حوالگی ملتوی کر دی گئی تھی۔

ادھر غاصب اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منگل کی رات ایک بار پھر غزہ پٹی کے کئی علاقوں کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی کے علاقوں پر ہونے والے غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس