غزہ میں ڈرون حملہ ، دو فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئےغزہ میں دیر البلاح شہر کے مشرقی علاقے ابراج القسطال پر صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام:فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے دیر البلاح کے مشرق میں واقع ایک علاقے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری تنیتالیس سالہ سعید سلامہ اور پینتیس سالہ سالم الغواش شہید ہو گئے۔
دونوں شہداء کی لاشیں شہدائے الاقصیٰ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔واضح رہے کہ یہ حملہ اس جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جو گيارہ اکتوبر دوہزار پچیس کو حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان شرم الشیخ میں مصر، قطر، ترکی اور امریکہ کی ثالثی سے طے پایا تھا۔
جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد نواسی جب کہ زخمیوں کی تعداد تین سو سترہ ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ اب تک ملبے سے چارسو انچاس شہداء کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔