بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد آج ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچی جہاں راشٹریہ بھون میں ان کا باضابطہ استقبال کیا گيا۔
امریکی کانگریس کے ایک ڈیموکریٹ رکن نے صیہونی وزیر اعظم کو کانگریس سے خطاب کی دعوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اسے امریکی کانگریس سے خطاب کی دعوت نہیں دی جانی چاہیے تھی۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں گرمی کا قہر جاری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام پارلیمنٹیرین سے کہا ہے کہ وہ واپڈا گرڈ جا کر بجلی بحال کر دیں۔
روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی تجارت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ دھاندلی کی پیداوار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اُردن میں ہونیوالی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کی ہے ۔
آئندہ مالی سال کے لیے 18 ہزار 877 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، اس موقع پر اپوزیشن کے اراکین نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
چندر بابو نائيڈو نے ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔