شیوسینا کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی والے آئین تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو پورا ملک ان کے خلاف کھڑا ہوجائے گا۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے عدالت یا اس کے عملے کو دی جانے والی دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے جرم قرار دیا ہے۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر نئے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھرحالیہ لوک سبھا کو نہ صرف ہندوستانی روایات و اقدار کے لیے بلکہ ملکی آئین کی حفاظت کے لیے بھی انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 28 منٹ چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔
ہندوستان میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات جیتنے پر بی جے پی کی حکومت آئین کے دیباچے سے لفظ سیکولر ہٹا دے گی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایسے میں نائب وزیر اعظم بن گئے جب وہ اس ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
تل ابیب میں صیہونی حکومت کی جنگی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر صیہونی آبادکاروں اور قیدیوں کے اہل خانہ نے زبردست مظاہرہ کیا ہے۔
سوئيڈن میں نقاب پوش افراد نے اسٹاکھوم میں فاشیزم مخالفین کے اجلاس پر حملہ کر دیا۔
ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندرمودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کی ہے۔