Sep ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کا ذمہ دارامریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم ہیں: حماس

تحریک حماس نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جوبائيڈن کو غزہ میں صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما محمود المرداوی نے الخلیل میں صیہونیت مخالف کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم کی مجرمانہ پالیسیوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما محمود المرداوی نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں الخلیل میں صیہونی مخالف کارروائی پر کہا ہے کہ علاقے میں بڑھتی کشیدگی کے ذمہ دار نیتن یاہو ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کی مجرمانہ پالیسیوں کا سخت جواب دیا جائے گا ۔ المرداوی نے کہا کہ اسرائيل پورے علاقے پر مسلط ہونے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

الخلیل میں صیہونیت مخالف کارروائی میں متعدد صیہونی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ کارروائی ترقومیا کے علاقے میں انتہا پسند صیہونیوں اور صیہونی فوجیوں کی حامل بس پر حملے کے ساتھ انجام پائی ۔ جس میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ یہ کامیاب کارروائی انجام دے کر فلسطینی مجاہد بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔

ٹیگس