Aug ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کسانوں کی تحریک کے 200 دن مکمل

شمبھو بارڈر پر کسانوں کی تحریک نے آج دو سو دن مکمل کر لیے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈيا کے مطابق مظاہرین اب بھی مختلف مطالبات کے لیے وہاں جمع ہیں۔ اس دوران خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ بھی صبح کے وقت وہاں پہنچیں۔ یہاں کسانوں نے ونیش پھوگاٹ کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ انہیں سیاست کا کوئی علم نہیں ہے لیکن ہر جگہ کسان ہیں اور وہ پہلے بھی کھیتوں میں کام کر چکی ہیں۔

ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ہر کوئی مجبوری میں احتجاج کرتا ہے۔ جب احتجاج زیادہ دیر تک جاری رہتا ہے تو لوگوں کو امید پیدا ہوتی ہے۔ اگر ہمارے ہی لوگ سڑکوں پر بیٹھنے کو مجبور ہوں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ مجھے لگتا ہے کہ ہر کسی کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنا چاہیے۔

خیال رہے کہ کسان دیگر اہم مطالبات کے ساتھ ساتھ تمام فصلوں کے لیے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کو لے کر تیرہ فروری سے شمبھو بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس نے ان کے دہلی مارچ کو روک دیا تھا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی کھنوری، شمبھو اور رتن پورہ سرحدوں پر کسانوں کی بڑی تعداد جمع ہونے والی ہے۔

ٹیگس