Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • ججز مذہب، سچائی اور انصاف کا احترام کریں: ہندوستانی صدر

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مورمو نے عدالتی سماعت ملتوی کرنے کا کلچر بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ججوں کو مذہب، سچائی اور انصاف کا احترام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق صدر مورمو نے سپریم کورٹ کے زیر اہتمام ضلع عدلیہ کی دو روزہ قومی کانفرنس کے اختتام پر آٹھ سو سے زیادہ جوڈیشل افسران اور ججوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ضلعی سطح پرعدلیہ کے انفراسٹرکچر، سہولیات، تربیت اور انسانی وسائل کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئی ہے لیکن ان تمام شعبوں میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ دروپدی مرمو نے انصاف کے تئیں عقیدت اور احترام کے احساس کو ہندوستان کی روایت کا حصہ قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ عدالتوں میں سماعتوں کو ملتوی کرنے کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مورمو نے کہا کہ انصاف کے لیے عقیدت اور احترام کا جذبہ ہماری روایت کا حصہ رہا ہے۔ اپنے سابقہ خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دہرایا کہ لوگ ملک کے ہر جج کو بھگوان مانتے ہیں ۔ ہمارے ملک کے ہر جج اور عدالتی افسر کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہب، سچائی اور انصاف کا احترام کریں ۔

ٹیگس