Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم کے نزدیک اسرائیلی قیدیوں سے زیادہ فلاڈلفیا کی اہمیت ہے: حماس

حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم کے نزدیک اسرائیلی قیدیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق خلیل الحیہ نے کہا کہ نیتن یاہو نے کہا تھا کہ فلاڈلفیا یعنی صلاح الدین کا علاقہ قیدیوں سے زیادہ اہم ہے اور وہ اسرائیلی قیدیوں کی قربانی دے رہا ہے کیونکہ اس کے نزدیک ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ امریکی قیدی اور اس کی حفاظت پر مامور مجاہدین سے ہمارا رابطہ برقرار تھا جو بعد میں منقطع ہو گيا ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں ہماری نرمی کو نیتن یاہو نے قبول نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی کے مہینے میں ہم نے جنگ بندی معاہدے کے لیے ثالثوں کی تجویز قبول کر لی تھی لیکن دشمن نے اس کا جواب رفح پر حملے اور رفح کراسنگ پر قبضے کی شکل میں دیا۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ نیتن یاہو نے فلاڈلفیا کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کے موجود رہنے پر اصرار کیا اور عمر قید کاٹنے والے سن رسیدہ فلسطینیوں کو رہا کرنے کی مخالفت کی ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلاڈلفیا اور نتساریم علاقوں سے صیہونی فوجیوں کی پسپائی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔

 

ٹیگس