Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی قیدیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار نیتن یاہوہے: قیدیوں کے اہلخانہ

غزہ سے چھے صیہونی قیدیوں کی لاشیں برآمد کئے جانے کے بعد ان قیدیوں کے گھرانوں نے ان ہلاکتوں کا ذمہ دار نتن یاہو کو قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہلاک شدہ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان قیدیوں کی ہلاکتیں قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کو ناکام بنائے رکھنے کی نیتن یاہو کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان گھرانوں کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک صرف آٹھ قیدیوں کو رہا کرایا جا سکا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ حماس کی جانب سے تبادلے کے پہلے سمجھوتے کے تحت ایک سو پانچ قیدیوں کو رہا کیا جا چکا تھا۔ ان گھرانوں نے اپنے بیان میں نیتن یاہو کو مخاطب کر کے تاکید کی ہے کہ فوج کے ترجمان کی آڑ میں مت کھڑے رہو اور سامنے آؤ اور اسرائیلی شہریوں کو وضاحت پیش کرو۔

ہلاک شدہ قیدیوں کے گھرانوں کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت جاری کیا گیا ہے کہ جب صیہونی فوج نےاعلان کیا کہ چھے صیہونی قیدیوں کی لاشیں، جنھیں طوفان الاقصی آپریشن کے دوران قیدی بنایا گیا تھا غزہ سے برآمد کی گئی ہیں ۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک لاش امریکی شہری کی ہے۔

ٹیگس