Sep ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ 7 لاکھ صیہونیوں کی شرکت

صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں سات لاکھ سے زائد صیہونیوں نے شرکت کی جن میں صیہونی پارلیمنٹ کے بعض ارکان بھی شامل تھے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسرائیل بھر میں ہونے والے مظاہروں میں سات لاکھ افراد شریک تھے جن میں سے نصف ملین سے زائد لوگ تل ابیب کی سڑکوں پر جمع تھے۔

مظاہرین نیتن یاہو قیدیوں کا قاتل ہے جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے میں شریک رکن پارلیمنٹ نعمہ لازیمی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر پھینکے گئے صوتی بم کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔

مظاہرین نے عزم ظاہر کیا کہ وہ غزہ میں زیر حراست قیدیوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نیتن یاہو کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے خلاف پورے مقبوضہ فلسطین میں عام ہڑتال کریں گے۔

ہڑتال میں اسکول، یونیورسٹیاں، بین گوریون ایئرپورٹ، پبلک ٹرانسپورٹ اور معیشت کے وسیع شعبے شامل ہیں۔

صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے فیصلوں نے جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا راستہ بند کر دیا ہے۔

ٹیگس