غزہ پر وحشیانہ صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کے طور پر فلسطین کے ہزاروں حامیوں نےبرطانیہ میں مظاہرے کر کے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان اور غاصب صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔
ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کی دوسری بھارت جوڑو یاترا کے لوگو اور سلوگن کی رونمائی کردی۔
عراق کے صدر اور وزیراعظم نے الگ الگ بیان میں، بغداد میں الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم، وزیرخارجہ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر نے الگ الگ پیغامات میں کرمان کے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کی ہے ۔
فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ نجیب میقاتی نے ٹیلی فونی گفتگو میں لبنان، غزہ اورعلاقے کے تازہ ترین حالات کےبارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔
جنوبی بیروت میں غاصب صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری کی شہادت کے بعد لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔
ہندوستان میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی جمعرات کو کانگریس پارٹی میں ضم ہوگئی ۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی لیڈرپرینکا گاندھی نے ایک بار پھر غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے بچے جشن منا رہے ہیں اور غزہ میں فلسطینیوں کے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے کے پیش نظر کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے نیتن یاہو کو ایک بھیڑئے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیراعظم ایک جنگی مجرم ہيں اور ان پر مقدمہ چلانا چاہئے۔