یوکرینی ذرائع ابلاغ نے کی ایف میں چند دھماکوں کی خبر دی ہے جو ممکنہ روسی میزائلوں کے حملے قرار دئیے جارہے ہیں۔
روسی صدر نے ایک تقریر کے دوران انکشاف کیا کہ روس کو کریمیا سے ملانے والے پل کی تباہی کا منصوبہ یوکرینی انٹیلی جنس کا بنایا ہوا تھا۔
روس کی وزرات دفاع نے کہا ہے کہ روسی جنگی طیاروں، میزائلوں اور توپ خانے کی جانب سے گذشتہ چوبیس گھںٹے کے دوران یوکرین کے دو سو بیس سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف ایٹمی حملے میں پہل کرنے پر نیٹو سے یوکرینی صدر زیلنسکی کی درخواست پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی حکومت جنگ میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ پیدا کر رہی ہے۔
روس نے امریکہ اور "کیف حکومت" کے دیگر حامیوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔
مشرقی یوکرین کا شہر خارکف، ہونے والے متعدد دھماکوں سے لرز اٹھا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے روس پر عائد مبینہ الزامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک غیروابستہ رپورٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر رمضان قدیروف نے ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپ کی دین اورمذہب مخالف اقدار کے خلاف ہیں اور چچنیا شیطانی پجاریوں سے مقابلے کےلئے دنیاکے ہرکونے میں مقابلے کا اعلان کرتا ہے۔
جرمنی کی سابقہ چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ سرد جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک روس کے تعاون سے دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہوجاتا۔
سحر نیوز رپورٹ