Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • یوکرین میں امریکی لیبارٹریوں کی  تحقیقات کا مطالبہ: روس کی درخواست، چین کی حمایت

چین نے بھی روس کی اس درخواست کی حمایت کا اعلان کیا جس میں یوکرین میں امریکی لیبارٹریوں سے تحقیق کی بات کہی گئی تھی۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب گنگ شوانگ نے بدھ کے روز سلامتی کونسل کی نشست کے دوران کہا کہ بیجنگ، یوکرین میں امریکی جراثیمی لیبارٹریوں کی سرگرمیوں پر روس کے مطالبے کو قانونی سمجھتا ہے اور اس موضوع پر غور کرنے کا خواہاں ہے ۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست میں روس کی جانب سے اس سلسلے میں پیش کی جانے والی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کردیا تھا۔

یاد رہے کہ روس کی وزارت دفاع نے یوکرین میں امریکی بایو لیبارٹریوں کی موجودگی کا پردہ فاش کیا تھا اور اس کے دستاویزات بھی جاری کر دیئے تھے۔ ان دستاویزات سے معلوم ہوا کہ امریکہ نے نائیجیریا میں بھی کم سے کم چار جراثیمی لیب قائم کر رکھی ہیں ۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق، منکی پاکس کا وائرس بھی نائیجیریا میں واقع امریکی جراثیمی لیباریٹریوں سے پھیلا ہے۔

ماسکو نے عالمی ادارہ صحت سے درخواست کی تھی کہ نائیجیریا میں موجود امریکی مالی حمایت حاصل کرنے والے طبی اور بایو مراکز کی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔

ٹیگس