Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • روس کے یوکرینی تنصیبات پر حملے جاری، بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع (فائل فوٹو)
    روس کے یوکرینی تنصیبات پر حملے جاری، بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع (فائل فوٹو)

یوکرینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ روس نے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: یوکرین کی علاقائی انتظامیہ کے حوالے سے روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق وسطی یوکرین میں واقع کرمنچوک میں اہم بجلی گھر اور آبی مرکز اور اسی طرح جنوبی اوڈیسہ نیز زاپوریژیا اور اسی طرح چرکاسی کے مرکزی علاقے کو روس نے اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ابھی تک ممکنہ نقصانات کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے نتیجے میں ساڑھے تین لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے، پانی کی سپلائی لائنیں متاثر ہوئی ہیں اور ٹیلیفون کی لائنیں بھی منقطع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ کریمیا پل کو تباہ کئے جانے کے یوکرینی اقدام کے بعد روس نے یوکرینی شہروں اور بنیادی تنصیبات پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

ٹیگس