اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے دشمن کے منفی پروپیگنڈوں کے باوجود صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابات کے دوسرے مرحلے کو اہمیت کا حامل قراردیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ مدافعین حرم نے خطے پر قبضہ جمانے اور ایران پر اقتصادی، سیاسی، نظریاتی اور مذہبی دباؤ ڈال کر اسلامی حکومت کے خاتمے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے آج چودہویں صدارتی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی تہران کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے اپنا ووٹ ڈالا۔
ایران کے دو ہزار سے زائد اہلسنت علما نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں ایران کے کل جمعے کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو ایرانی قوم کے اقتدار و وقار اور عزم و ارادے کا زمینہ ساز قرار دیا۔
ایران کے آئین کی نگراں کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے چودھویں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ اندرون ملک انسٹھ ہزار شعبوں اور بیرون ایران پنچانوے ملکوں میں ہوگی۔
عید غدیر کے مبارک موقع رہبر معظم انقلاب اسلامی کا اہم خطاب پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کسی کا بھی کوئی لحاظ کئے بغیر انصاف کی فراہمی کو عدلیہ کا بنیادی ترین فریضہ قرار دیا ہے۔
ایران کی عدلیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 2654 افراد کی سزا ختم یا کم کئے جانے کی تجويز کو منظوری دے دی ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے حج کی مناسبت سے ہر سال کی مانند اس سال بھی حجاج کے نام اہم پیغام ارسال کیا ہے