صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں، اس کے جرائم پر اعتراض اور ان کی مخالفت کرنا سب کا فریضہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ میں اسپتالوں، ایمبولنسوں پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں اور عورتوں اور بچوں کے قتل عام کی مخالفت کو سب کا فریضہ قرار دیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے آج تہران میں امدادی کارکنوں سے ملاقات میں امدادی کارکنوں کے جذبہ ایثاروفداکاری اور انسان دوستی کو عام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آپ نے اپنے خطاب میں غزہ میں اسپتالوں اور ایمبولنسوں پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں اوربچوں نیز خواتین کے قتل عام پر مبنی صیہونیوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ان جرائم پر اعتراض اور ان کی مخالفت سب کا فریضہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج دنیا اس طرح کے انسان نما حیوانوں کے کنٹرول میں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ان کی درندگی اور خونخواری کے مقابلے میں استقامت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے۔ آپ نے یہ احساس ذمہ داری دلوں میں امیدوں کے چراغ روشن رہنے کا سبب بنا ہے اور یہی احساس ذمہ داری اسلامی جمہوریہ ایران سے مغرب والوں کی دشمنی کا باعث بھی ہے۔