May ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کو ذلت ہرگز قبول نہیں: جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے دشمن کے مقابلے میں استقامت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو ذلت ہرگز قبول نہیں۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران عالمی محاذ پر دشمن کے سامنے پوری قوت سے ڈٹا ہوا ہے۔ ہم نہ ذلت قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہتھیار ڈالنا ہمارا عقیدہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی

صوبہ مغربی آذربائجان میں دفاع مقدس کے جانبازوں کے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سلامی نے کہا یہ وہ مجاہدین اور جانباز ہیں جنہوں نے وطن کے جدا شدہ حصے کو دوبارہ وطن سے جوڑا، جو ایرانی تاریخ کا ایک شاندار اور قابلِ فخر باب ہے۔ ہم مکتب عاشوراء سے درس لینے والے ہیں جن کا نعرہ ہے: "ھَیهات مِنّا الذّلّه"۔ انہوں نے کہا کہ ایران آج بھی دشمن کے سیاسی، اقتصادی اور فوجی دباؤ اور پابندیوں کے باوجود مکمل وقار کے ساتھ استقامت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ ہم دشمن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس کی دھمکیاں سن رہے ہیں لیکن ایران کو نہ کوئی خوف ہے اور نہ اضطراب۔ دشمن کے ہر حملے کا جواب ہم ایمان، حوصلہ اور اتحاد کے ساتھ دیں گے۔

ایران کا اپنا دفاعی سیسٹم (سوم خرداد)

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ ہمارے رہبر معظم، قرآن اور ذکرِ الٰہی سے الہام لے کر دشمنوں کے خلاف پورے اطمینان اور دانشمندی سے قیادت کررہے ہیں اور ایرانی قوم ان کے گرد وفادار بن مضبوط حصار کی شکل میں کھڑی ہے۔ جب تک رہبر اور ملت کا یہ روحانی رشتہ قائم ہے، ایران ناقابلِ شکست رہے گا۔

ٹیگس