امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کرکے غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کی نسل کش حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے خبردار کیا ہے رفح پر حملہ ناقابل برداشت ہوگا اور حماس اور صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے ایک قدم اور آکے بڑھائيں-
قاہرہ سے حماس کے مذاکراتی وفد کی قطر واپسی کے ساتھ ہی میڈیا ذرائع نے اتوار کی رات سی آئی اے کے سربراہ کی دوحہ روانگي کی خبردی ہے۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین کے حامی طلبا نے امریکہ اور یورپ کے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مغربی حکومتوں کے سرکچلنے والے اقدامات کی مذمت کی-
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے جنگ غزہ مخالف امریکی طلبا کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاریخ کےدرست سمت میں کھڑے ہیں۔
حالیہ دو ماہ کے دوران امریکی پولیس چالیس یونیورسٹیوں کے دو ہزار سے زائد طلبا کو حراست میں لے چکی ہے۔
آزادی کے نام نہاد علمبردار امریکہ کے ایوان نمائندگان کے ارکان نے یہودیوں کے خلاف بیان بازی پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت گردانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے سات امریکی شخصیات اور پانچ اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
امریکہ کی دو یونیورسٹیاں، احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبات قبول کرنے کو تیار ہوگئی ہیں۔
یمن کی مسلح افواج نے سیکلادیس بحری جہاز پر حملے کا ویڈیو جاری کردیا ہے۔