May ۰۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کا بڑا اعلان، کسی بھی صورت حال کے لئے ہم ہیں تیار

ایران کی قومی اقتصادی رابطہ کونسل کے سیکرٹری نے کہا کہ تہران کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہے اور ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے امریکہ کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی اقتصادی رابطہ کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے ایکس پر لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں عہدہ سنبھالنے سے پہلے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس جنگوں کے فوری اور 24 گھنٹے کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر یوکرین میں جنگ جاری ہے، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ٹوٹ چکی ہے اور اسرائیلی قابض فوج نے شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔!

ایران کی قومی اقتصادی رابطہ کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی

محسن رضائی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  نےامریکہ کے ساتھ مذاکرات میں معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی سنجیدگی اور عزم کا اظہار کیا ہے، لیکن ٹرمپ اور ان کی ٹیم، نیتن یاہو اور نیوکونز کے دباو میں آکر اب بھی الجھن کے شکار ہیں۔ رضائی نے تاکید کی کہ ایران کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہے اور امریکہ کے لئے ایران کے ساتھ محاذ آرائی کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ٹیگس