سعودی حکومت پر تنقید کے جرم میں امام جماعت گرفتار
Mar ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
سعودی عرب کے شہر ینبع میں خطیب نماز جمعہ کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ سعودی حکومت پر تنقید کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیلنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ینبع شہر کے امام جمعہ کو منبر سے زبردستی کھینچ کر نیچے اتارا جا رہا ہے۔ امام جمعہ ینبع نے اپنے خطبے میں سعودی حکومت پر کڑی تنقید کی تھی اور یمن پر مسلط کردہ جنگ اور یمنی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خاتمے پر تاکید کی تھی۔