Dec ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • طیارہ مار گرانے پر ترکی کو پشیمان ہونا پڑے گا : روسی صدر ولادیمیر پوتن
    طیارہ مار گرانے پر ترکی کو پشیمان ہونا پڑے گا : روسی صدر ولادیمیر پوتن

روسی صدر ولادیمیرپوتن نے ترکی کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا لڑاکا طیارہ مار گرانے پر ترکی کو پشیمان ہونا پڑے گا

روسی صدر پوتن نے کہا کہ ترکی نے شام کے اندر روس کا جو لڑاکا طیارہ مارگرایا ہے اس کو اپنے اس اقدام پر پہلے سے بھی زیادہ پچھتانا پڑے گا - روسی صدر نے ترکی کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو انقرہ کے اس اقدام سے چشم پوشی نہیں کرسکتا -

روسی صدر نے اپنے سالانہ خطاب میں مغربی ملکوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں دو رخی پالیسی نہیں اپنانی چاہئے- انہوں نے ان سبھی ملکوں سے جو دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے لئے اپنی حمایت بند کر دیں -

واضح رہے کہ ترکی کے ذریعے روس کا ایک جنگی طیارہ شام کے اندر مارگرائے جانے کے واقعے کے بعد روس اور ترکی کے درمیان تعلقات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں - اس واقعے کے بعد روس نے ترکی کے ساتھ اپنے بیشتر تجارتی منصوبے معطل کردئے ہیں - اور روسی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ترکی کا سفرنہ کریں -

ٹیگس