ایٹمی معاہدے پر جنوری میں عمل درآمد کئے جانے کی امید
Dec ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں روس کے نمائندے ولادیمیر ورونکوف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے پر جنوری کے مہینے میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے میں روس کے نمائندے ولادیمیر ورونکوف نے ویانا میں اس ایجنسی کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ایران اور چھ بڑی طاقتوں کے درمیان ہونے والے تاریخی ایٹمی معاہدے پر جنوری کے ابتدائی دنوں میں ہی عمل درآمد کیا جائے گا اور تہران مخالف پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں روس کے نمائندے نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے باقی ماندہ تکنیکی مسائل کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فریقین کے باہمی تعاون کے پیش نظر ہم اختتامی مرحلے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔