Dec ۱۴, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۰ Asia/Tehran
  • روس کے ایوان صدر کرملن ہاؤس کے ترجمان دیمتری پسکوف نے پیر کے دن اعلان کیا ہے کہ ولادیمیر پوتن اور رجب طیب اردوغان کی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔
    روس کے ایوان صدر کرملن ہاؤس کے ترجمان دیمتری پسکوف نے پیر کے دن اعلان کیا ہے کہ ولادیمیر پوتن اور رجب طیب اردوغان کی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔

کرملن ہاؤس نے روسی صدر سے ترک صدر کی ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے ایوان صدر کرملن ہاؤس کے ترجمان دیمتری پسکوف نے پیر کے دن اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ ملاقات منگل پندرہ دسمبر کو ہونے والی تھی جو اب نہیں ہوگی ۔

اس ملاقات کا پروگرام گروپ بیس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں سربراہوں کی ملاقات میں طے پایا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ چوبیس نومبر کو ترکی کی جانب سے روس کے ایک جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ روس نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی اس اقدام پر باضابطہ معافی مانگے لیکن ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اس کے جواب میں کہا ہے کہ روس کو ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر معافی مانگنی چاہیے۔

ٹیگس