Dec ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کی جائے: ایمنیسٹی انٹرنیشنل اٹلی کا مطالبہ
    سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کی جائے: ایمنیسٹی انٹرنیشنل اٹلی کا مطالبہ

اٹلی میں قائم ایمنسٹی انٹر نیشنل کے دفتر نے، سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جاری کردہ بیان میں حکومت اٹلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عر ب اور اس کے اتحادیوں کو اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔

اس بیا ن میں آیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی قیادت میں قا‏ئم عرب اتحاد کے حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے گئے ہیں او ر یہ حملے اسکولوں اور اسپتالوں کی تباہی کا باعث بنے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرینشنل نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اٹلی سمیت بہت سے یورپی ممالک مذکورہ جرائم کا ارتکاب کرنے والے ملکوں کو بدستور اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اٹلی کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ سعودی عرب سمیت یمن پر بمباری کرنے والے تمام ملکوں کو اسلحے کی فراہمی رکوانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کریں۔

بیان میں یمن پر سعودی عرب کے غیر قانونی حملوں کا ذکر کرتے ہوئےانہیں جنگی جرم قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن پر حملوں کے دوران کلسٹر بموں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے جو عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور اٹلی ایسے ممالک ہیں جو سعودی عرب سمیت یمن پر جارحیت کرنے والے دیگر ملکوں کو اسلحہ فروخت کر رہے ہیں۔

ٹیگس