Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدہ دو ہزار پندرہ کا دوسرا اہم ترین معاہدہ  ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ

فرانس کے وزیر خارجہ نے ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کو سن دو ہزار پندرہ کا دوسرا اہم ترین معاہدہ قرار دیا ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ لوراں فیبیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ کے دوران ہم نے دو اہم معاہدوں تک رسائی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دو اہم معاہدوں میں سے ایک ماحولیاتی تبدیلیوں کا معاہدہ کوپ ٹوئنٹی ون اور دوسرا ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدہ ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے صدر حسن روحانی کے مجوزہ دورۂ پیرس کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہت جلد معمول پرآ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایران کے دورۂ فرانس سے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی معاملات اور باہمی اقتصادی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کا موقع فراہم ہو گیا ہے۔

ٹیگس