Feb ۱۹, ۲۰۱۶ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  •  یمن کے امن مذاکرات غیر مشروط طور پر شروع کرنے کی ضرورت پر زور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے امن مذاکرات غیر مشروط طور پر شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن سے متعلق قرارداد دو ہزار دو سو سولہ پر عمل کیا جائے گا اور یمن کے بحران کے حل کے لئے غیر مشروط مذاکرات پھر سے شروع کئے جائیں - سلامتی کونسل کے چیئرمین نے یہ بیان یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا ہے-

سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں یمن کے فریقوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اختلافات خلیج فارس تعاون کونسل کے مجوزہ منصوبے اور اس سے پہلے ہونے والے قومی مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پرحل کریں - سلامتی کونسل نے یمن میں عام شہریوں کو درپیش سنگین بحرانوں اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی راہ میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے بارے میں موصول ہونے والی رپورٹوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہارکیا ہے -

بیان میں یمن کے سبھی فریقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عام لوگوں تک انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں مدد دینے کے اپنے وعدوں پر عمل کریں -

بیان میں یمنی فریقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان کریں -

ٹیگس