سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت، برطانوی وزارت خارجہ کے سامنے مظاہرہ
-
مظاہرین نے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر \"سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرو\" جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
سول سوسائٹی کے دسیوں سرگرم کارکنوں نے جمعہ کے روز برطانیہ کی کنزرویٹو حکومت کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت اور اسے ہتھیار فروخت کرنے کے خلاف لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے یمن میں سعودی عرب کے جرائم کی مذمت کی اور لندن حکومت سے جارح سعودی حکومت کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرو جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
انھوں نے اسی طرح "یمن کا پیچھا چھوڑ دو" جیسے نعرے لگاتے ہوئے اسے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز بھی دسیوں افراد نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں یمن اور بحرین کے عوام کی سرکوبی سمیت علاقے میں سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی تھی۔