Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • انتخابی عمل پر سائبر حملے غیر موثر تھے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابی نظام پر سائبر حملوں سے انتخابات کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

انٹیلی جینس حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد نو منتخب صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس، چین اور دیگر ملکوں کی جانب سے سائبر حملے، امریکی اداروں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
ٹرمپ کے بیان میں روس پر براہ راست کسی بھی قسم کا الزام عائد کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔
اس سے قبل امریکی انٹیلی جینس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن، صدراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کرنا چاہتے تھے۔
اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ روس کے سائبر حملوں کا مقصد صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو ہرانا تھا۔
امریکی انٹیلی جینس کے مطابق تاحال سن دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج پر روس کی سرگرمیوں کے اثرات کا مکمل جائزہ نہیں لیا گیا۔
امریکہ کے موجودہ صدر بارک اوباما کی حکومت نے کھل کر روس پر صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

ٹیگس