بنگلہ دیش, 8 دہشت گرد ہلاک
Mar ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
بنگلہ دیش میں دو روز قبل داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی ہلاکت کے بعد مزید کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
بنگلہ دیش کے شمالی علاقےمیں پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ہونے والی کارروائی کے دوران آٹھ دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق ناصرپور شہر کے مولوی صدر علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آٹھ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ائیر پورٹ کے قریب دہشت گرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والے ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے آرا لیا تھا۔