سینیگال کے واقعہ پر افسوس کا اظہار
سینیگال کے مدینہ گوناس نامی علاقے میں آگ لگنے کا واقعہ کل 3 روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران عارضی خیمہ بستی میں پیش آیا جسکے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سینیگال کے صدر میکے سال نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آگ لگنے کا یہ واقعہ جمعرات کو مدینہ گوناس کے جنوب مشرق میں واقع شہر تمباکوندا میں پیش آیا جہاں ہر سال سینیگال، گینی اور مغربی افریقہ کے مختلف دیگر ملکوں کے، تیجانیہ فرقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمان، داکا نامی مذہبی رسم کی ادائیگی میں شرکت کے لئے جمع ہوتے ہیں۔آگ لگنے کے اس واقعے میں کم از کم بائیس افراد جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ 20 کے قریب افرادکی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔