امریکی دھمکیاں بے اثر، شمالی کوریا کا میزائل تجربہ
May ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے اپنے مغربی کنارے کے قریب واقع علاقے سے آج ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آج ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح دارالحکومت پیانگ یانگ سے شمال مغرب میں واقع كوسونگ علاقے سے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔
جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری يوشي هيدے سوگا نے کہا کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل ٹیسٹ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے لہذا، جاپان اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ جاپان کےوزیراعظم شنزو آبے نے بھی صحافیوں سے بات چیت میں شمالی کوریا کے اس میزائل ٹیسٹ کی مخالفت کی ہے۔