May ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ہند و پاک شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک بنیں گے

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ آستانہ کانفرنس کے بعدچین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر دستخط کی پندرہویں اور اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تنظیم کے تعاون کے طویل المیعاد معاہدے پر دستخطوں کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو نئے مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے، تمام ارکان کی مجموعی کوششوں کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم ایک نئے انداز کی علاقائی تعاون تنظیم بن چکی ہے جو تعاون کے جدید ترین نظریات اور نمایاں بین الاقوامی اثرات رکھتی ہے، تنظیم علاقائی امن وترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کاعمل پورا ہوجائے گا، اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اورسب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی جو ترقی کی استعداد اور تعاون کے وسائل کے حوالے سے غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ہوگی۔ انھوں نے کہا آستانہ کانفرنس کے بعدچین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔

ٹیگس