شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آج ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ جمعرات کی صبح ساحلی شہر وونسان سے 200 کلومیٹر دور سے کیا۔
کم جونگ یو کی قیادت میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں حال ہی میں تیزی آئی ہے جس میں خاص طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ٓآئی سی بی ایم) کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کے تجربات شامل ہیں جس کا مقصد امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حصول ہے۔
مختلف بیلسٹک میزائل کے مقابلے میں حال ہی میں ٹیسٹ کیا جانے والا میزائل زیادہ تباہ کن ہے جو زمین سے سمندر میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا کو اپنے ہتھیاروں کے پرگروام کے حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ کچھ روز قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کے لئے نئی پابندیاں منظور کیں تھی۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے حوالے سے جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ پابندیاں اور دباؤ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے بڑھتے ہوئے ایڈونچر کو کم کرنے میں ناکام ہے۔