پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نےملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کےمفادات کا احترام کرتا ہے،افغانستان میں امن کاقیام پاکستان اورچین کےمفادمیں ہے،پاکستان کی ترقی اوراستحکام کے لیےان کے ساتھ ہیں۔