May ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکی صدر ٹرمپ کا یو ٹرن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر یو ٹرن لے لیا اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سے ملاقات پر ایک بار پھر آمادگی کا اظہار کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام سے بات چیت تعمیری اور مثبت رہی،بات چیت میں کم جونگ ان سے ملاقات پر تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ ان کی چوٹی کانفرنس ابھی بھی 12 جون کو ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ شمالی کوریائی افسران سے اس سے متعلق بات چیت کررہی ہے۔

ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس میں کہا کہ وہ دیکھ  رہے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ ہم اب کوریائی افسران سے بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بات چیت کی بہت خواہش ہے، ہم بھی اسے کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو ٹرمپ نے کم کو لکھے گئے خط میں سنگاپور میں 12 جون کو مجوزہ بات چیت کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ پیانگ یانگ کا رویے بتاتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ کسی بھی احمقانہ ردعمل کے لیے امریکی فوج تیار ہے ۔

شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ سربراہی ملاقات کی غیرمتوقع منسوخی افسوسناک ہے ۔

دوسری جانب سابق بیورو ڈائریکٹر سی آئی اے بروس کلنگر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے شمالی کوریا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں ، خط میں دھمکی بھی ہے اور ملاقات کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ہے۔

 

ٹیگس