چین کو دبے الفاظ میں امریکی دھمکی
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر متنازع جنوبی چینی سمندر میں چینی ایکشن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سنگاپور میں سالانہ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ امریکا چین سے نتائج پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کا متنازع جنوبی سمندر میں ایکشن جبری ہے، ضرورت پڑی تو پینٹاگون کارروائی کرے گا۔
جنوبی کوریا میں امریکی فوج کی تعیناتی پر جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ 12 جون کو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں اس معاملے پر بات نہیں کی جائے گی۔
امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ اس وقت جنوبی کوریا میں ساڑھے 28 ہزار امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
امریکہ نے دبے الفاظ میں ایسے میں چین کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے کہ امریکہ کو معلوم ہے کہ وہ چین کے خلاف اپنی دھمکی پر عمل کرنے کی جرات اور صلاحیت نہیں رکھتا۔