Jun ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے تعلق سے امریکا کو یورپی ملکوں کا انتباہ

یورپی ملکوں نے ایٹمی معاہدے سے ممکنہ طور پر ایران کے الگ ہوجانے کے نتائج کی بابت امریکا کو سخت خبردار کیا ہے۔

جرمنی برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ اور خزانہ نے امریکی وزرائےخارجہ اور خزانہ کے نام اپنے خط میں ایٹمی معاہدے سے ایران کے ممکنہ طور پر نکل جانے اور اس کے نتائج کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تینوں یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ اور خزانہ نے امریکی وزرائے خارجہ اور خزانہ پمپیئو اور اسٹیو منوچین کے نام خط میں واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ ان کمپنیوں پر پابندی عائدنہ کرے جو ایران کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
اس خط میں جس پر یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے بھی دستخط کئے ہیں امریکا پر واضح کردیا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے ایران کے ممکنہ طور پر نکل جانے کی صورت میں علاقے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوجائے گا۔
یورپی ملکوں کی جانب سے یہ تازہ موقف ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے آئی اے ای اے کو ایک خط لکھ کریہ اطلاع دے دی ہے کہ تہران ایٹمی معاہدے کے دائرے میں یورنییم کی افزودگی کی گنجائش بڑھانے جارہا ہے۔

ٹیگس