Jun ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ بدستور شمالی کوریا کی ٹارگٹ پر

امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل روکنے کے لیے دفاعی نظام نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا خطرہ نہ ٹل سکا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں سے نمٹنے کے لئے فوجی بجٹ میں ایک ارب ڈالر مختص کر دیئے ہیں اور ریاست ہوائی میں میزائل ڈیفنس نظام کی تنصیب کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک ارب ڈالر مالیت کے ریڈار نظام سے ہوائی اور دیگر امریکی ریاستوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سینیٹ کو بریفنگ میں بتایا کہ شمالی کوریا کو اب بھی جوہری خطرہ سمجھتے ہیں، شمالی کوریا نے جنگِ کوریا میں ہلاک امریکی فوجیوں کی باقیات تاحال واپس نہیں کیں، کم جونگ ان کی حکومت سے مزید مذاکرات ہوں گے، شمالی کوریا کو علم ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سینیٹ کو ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ کو ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک کسی خاص نتیجے پر پہنچ نہیں پائے اور اسی وجہ سے امریکہ کو اب بھی شمالی کوریا سے خوف لاحق ہے۔

ٹیگس