Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • بریگزٹ مخالفین پر برطانوی وزیراعظم کا جوابی حملہ

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے بریگرٹ مخالفین پر حکومت کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزیراعظم تھریسا مئے کا کہنا ہے کہ کنزرویٹو حکومت کی بریگزٹ پالیسی کی مخالفت کرنے والے ملک کے مستبقل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
دوسری جانب سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ کسٹم تعاون سے متعلق حکومت کے منصوبے کو بے سود قرار دیا ہے۔
انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب رائے عامہ کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق پچپن فی صد برطانوی شہریوں کا خیال ہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین میں باقی رہنا چاہیے۔
لندن کے میئر صادق خان نے بھی سولہ ستمبر کو اپنے ایک بیان میں بریگزٹ کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم وزیر اعظم تھریسا مئے نے اس کی سختی کے ساتھ مخالفت کی ہے۔
برطانیہ کے عوام نے تئیس مئی دو ہزار سولہ کو ہونے والے استصواب رائے کے ذریعے اپنے ملک کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔
لندن اور برسلز کو مارچ دو ہزار انیس تک برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے تمام معاملات کو حل کرنا ہے۔

ٹیگس