Nov ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اور شمالی کوریا میں اختلافات

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات ملتوی کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین اختلافات کی وجہ سےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی شمالی کوریائی وفد سے ملاقات ملتوی ہوگئی۔

پومپیو کو نیویارک میں آج جمعرات کو شمالی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات کرنی تھی۔

ملاقات کی منسوخی پر شمالی کوریا کے صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ وہ ملاقات ملتوی ہونے پر اپنے موقف کا اعلان بعد میں کریں گے جبکہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں ملاقات ملتوی کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ٹیگس