Dec ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • قاشقجی قتل کا معاملہ، بن سلمان کے فون پیغامات بھی پکڑے گئے

سعودی ولی عہد نے مخالف صحافی کے قتل کی کارروائی کے دوران اپنے سابق مشیر کو گیارہ ٹیلی فونی پیام ارسال کئے تھے۔

اس بات کا انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔
 اخبار کے مطابق سی آئی اے کی رپورٹ میں آیا ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان نے عین اس وقت، جب جمال خاشقجی کو استنبول میں قتل کیا جا رہا تھا، سعود الحقطانی کو گیارہ پیغامات ارسال کیے تھے۔
 الحقطانی کو جمال خاشقجی قتل کیس میں ملوث ہونے کی بنا پر بظاہر ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
 ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سی آئی اے کسی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔ تاہم روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم براہ راست سعودی ولی عہد بن سلمان نے دیا تھا۔

ٹیگس