Dec ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں سے 47 امریکی

دنیا بھر میں اسلحہ اور اس سے متعلق ساز و سامان کی نصف تعداد امریکی کمپنیاں تیار کرتی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں اسلحے کے فروغ اور اسلحہ سازی کی صنعت کے حوالے سے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) نے 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں کے نام کے ساتھ تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔

دنیا بھر میں جنگوں، اسلحہ سازی، تنازعات اور دفاعی ساز و سامان سے متعلق ریسرچ کرنے والے ادارے (SIPRI) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2017ء میں 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ  اسلحے کی 398.2 بلین ڈالر کی خرید و فروخت ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں 47 امریکی ہیں جو دنیا بھر میں اسلحے کی نصف تعداد تیار کررہی ہیں جب کہ دنیا کی 10 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں میں 5 امریکی ہیں۔ امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن اول نمبر پر براجمان ہے جس نے 44 بلین ڈالرز کا کاروبار کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے جو اس وقت امریکی حمایت اور ہتھیاروں سے مظلوم اور بے گناہ یمنیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

ٹیگس