امریکی صدر ٹرمپ جھوٹ کی بیماری میں مبتلا
Jan ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جھوٹ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی بیماری لگ گئی ہے۔ امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جھوٹے، خود پسند اور جعل ساز شخص ہیں۔
در ایں اثناء امریکی ادارے پبلک پالیسی نے ایک سروے رپورٹ شائع کی ہے جس میں امریکہ کے 52 فیصد عوام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جھوٹا ہے۔ اس سروے رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی مقبولیت دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے اور اب یہ 39 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔