Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ اور ترکی کے مابین فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لئے مذاکرات

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے مرکزی کردار فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لئے امریکا اور ترکی کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ایف بی آئی اور دیگر امریکی ایجنسیوں کے وفد ترک حکام سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ناکام بغاوت کے اہم ملزم سے ملاقات کی جائے گی۔

ترکی 2016 کی ناکام بغاوت کا ذمہ دار فتح اللہ گولن کو ٹھہراتا ہے جس میں 250 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ جس کے بعد ترکی میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اپ شروع کیا گیا اور ترکی نے امریکہ سے فتح اللہ گولن کو تحویل دینے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس